Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے دو سو چھیالیس ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر سکھر زونل آفس میں جشن، مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں

این اے دو سو چھیالیس ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر سکھر زونل آفس میں جشن، مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں
April 24, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی کی خوشی میں سکھر زونل آفس سے مرکزی ریلی نکالی گئی اور جشن منایا گیا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد شام سے ہی موٹرسائیکلوں پر ایم کیو ایم زونل آفس میں جمع ہونا شروع ہو گئی تھی جو جیتنے کی خبر ملتے ہی سڑکوں پر آگئے، جیتنے کی خوشی میں سکھر کے مختلف علاقوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ اس سے قبل نواں گوٹھ، پرانا سکھر، غریب آباد، ٹکر اور شالیمار سمیت دیگر علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو زونل آفس میں آکر مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کارکنان نے الطاف حسین کی تصاویر اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ کارکنوں نے پارٹی نغموں پر ڈانس بھی کیا۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔