این اے ایک سو بیس میں الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہاہے : عمران خان

لاہور (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے ایک سوبیس کے ضمنی الیکشن کوفیصلہ کن لمحہ قراردے دیا،،،کہتے ہیں ڈاکٹریاسمین راشد کا کلثوم نواز نہیں ریاست سے مقابلہ ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات سے متعلق جیل روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا
کپتان نے عدالت عظمیٰ کا شکریہ اداکرتے ہوئے نواز شریف پر تنقید کے خوب نشتر برسائے
عمران خان نے چیئرمین نیب سمیت دیگرکو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز پر بھی خوب تنقید کی
جلسے سے عمران خان کی تقریرکے آغاز پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا۔