Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے ایک سواکتیس ، خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

این اے ایک سواکتیس ، خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا
July 27, 2018
لاہور (92 نیوز) انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے واقعات سامنے آنے لگے ۔ این اے ایک سواکتیس لاہورمیں خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کر دیا۔ علیم خان نے پی پی ایک سوباسٹھ میں دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دے دی۔ خواجہ سعد رفیق نے ریٹرنگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست  دی ہے کہ حلقے میں پریذائیڈنگ آفیسر نے دانستہ طورپر سینکڑوں ووٹ مسترد کئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ این اے ایک سواکتیس  میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔ مسترد ووٹوں کا فیصلہ ہونے اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔ اس دورن پی پی  ایک سوباسٹھ میں دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے علیم خان نے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست جمع کرا دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پریزائڈنگ آفیسرز نے حقائق سے برعکس گنتی کی۔ ادھر این اے 73 سیالکوٹ میں عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی۔