این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر دوطلبہ تنظیموں میں تصادم، 10طلبہ زخمی

کراچی(92نیوز)کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہونے سے دس طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مخالف طلبہ اسپتال میں بھی گتھم گتھا ہوگئے ہیں ۔
صورتحال پر قابو پانے کیلئے ضلع بھر کی پولیس طلب کر لی گئی ہے اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے ۔