Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این ای ڈی یونیورسٹی کا 26واں کانووکیشن، 1812 انجینئرز کا بیج پاس آؤٹ

این ای ڈی یونیورسٹی کا 26واں کانووکیشن، 1812 انجینئرز کا بیج پاس آؤٹ
January 6, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) این ای ڈی یونیورسٹی میں 26 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا ۔ملکی خدمت کیلئے 1812 انجینئرز کا بیج پاس آوٹ ہوگیا ۔ چانسلر یونیورسٹی وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔
کراچی ( 92 نیوز ) جامعہ این ای ڈی کے تحت سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد18-2017 کا انعقادہفتہ 6جنوری کو کیا گیاجس کی صدارت وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کی جب کہ سابق وفاقی وزیر اور سینٹر جاوید جبار، اعزازی مہمان تھے۔
ترجمان جامعہ کے مطابق ہفتے کو منعقدہ اس جلسہ تقسیم اسناد 2017-18 میں2طالب علموں ڈاکٹرثنا ارشد اورڈاکٹر مرزا محمد علی بیگ کوپی ایچ ڈی کی سند جب کہ24 طالبِ علموں کوگولڈ میڈلز سے نوازاگیا۔
جامعہ سے سال 2017-18 کے پاس آؤٹ گریجویٹ طالب علموں کی تعداد2024 جب کہ ماسٹرز کی تعداد 803 ہے جب کہ کانووکیشن میں 1812طالبِ علموں ڈگریوں سے نوازا گیا۔


کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ پچھلی نو دہائیوں سے ہماری جامعہ انجینئرنگ ، آرکیٹکٹس ، پلینرزکمپیوٹر سائنٹس اور سائنس کے دیگر شعبہ جات کے ماہر فراہم کررہی ہے جو کہ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔
مہمانِ خصوصی وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے طالبِ علموں کو پیغام دیتے ہوئے تین نصیحتیں کیں کہ نوجوان اپنے والدین کو خود پر فخر کرنے کا موقع ضرور دیں، اپنے تعلیمی ادارے اور اساتذہ کا احترام کریں اور اپنے دوستوں سے رابطے ہموار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ گریجویٹس زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں تو یاد رکھیں کہ جو بھی کام کررہے ہیں اس سے محبت ضرور کریں تو کا میابی خود بخود حاصل ہوگی۔