Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این ایف کی کاروائی، کراچی اور مردان سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

این ایف کی کاروائی، کراچی اور مردان سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
April 1, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی اور مردان سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کے لوڈر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالے مسافر رضوان حیدر زیدی کے جوتوں سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جسے فوری حراست میں لے لیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر پی آئی اے کے لوڈر محمد فیضان کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس نے ملزم کو ہیروئن دی تھی جبکہ مردان سے ریاض جانیوالے مسافر کے قبضے سے بھی ایک سو پینتالیس گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی جو وہ کرکٹ کے بلے میں چھپا کر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لے جانا چاہتا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں واقعات میں ملوث تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔