Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این ایف سی  : کشمیر،گلگت بلتستان ،فاٹاکیلئے چار، نیشنل سکیورٹی کیلئےتین فیصد فنڈز مختص کرنے کی تجویز

این ایف سی  : کشمیر،گلگت بلتستان ،فاٹاکیلئے چار، نیشنل سکیورٹی کیلئےتین فیصد فنڈز مختص کرنے کی تجویز
December 19, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ سے آزاد کشمیر ، گلگلت بلتستان اور فاٹا کوچار فیصد اور نیشنل سیکیورٹی فنڈ کے لیے تین فیصد حصہ مختص کرنے کی تجویز پیش کردی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ مردم شماری سے قبل جاری کردیا جائے گا ۔

تفصیلات کےمطابق نویں قومی مالیاتی کمیشن کا تیسرا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وفاقی حکومت نے این ایف سی فارمولا تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی، جس کے تحت قابل تقسیم محاصل سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو چار فیصد جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات کے لیے تین فیصد فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کردی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مردم شماری 15 مارچ سے شروع کی جائے گی تاہم اس کے نتائج اگلے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر نہیں پڑیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک  350 ارب ڈالرز کے اخراجات کرچکا ہے جب کہ سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے دس ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ڈویژن تشکیل دی گئی ہے آئندہ چار سے پانچ سال میں سیکیورٹی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔