Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این ایف سی ایوارڈ پر مستقل کمیشن بنایا جائے، سراج الحق

این ایف سی ایوارڈ پر مستقل کمیشن بنایا جائے، سراج الحق
April 28, 2020
لاہور (92 نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کا این ایف سی ایوارڈ پر مستقل کمیشن بنایا جائے، 18ویں ترمیم پرحکومتی بیان بازی بے وقت کی راگنی ہے۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وفاق صوبوں کے ساتھ بیٹھنے اور معاملات طے کرنے میں سنجیدہ نہیں، قوم پر وزیروں، مشیروں کے بے جا اخراجات کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے وزیروں مشیروں میں اضافہ ہورہا ہے حکومتی کارکردگی میں کمی آرہی ہے۔ حکومت وزراء اور بیوروکریسی کی تبدیلی کے سوا اب تک کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی۔ سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مشینری، ادارے، انتظامیہ صرف میڈیا پر عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں مزید 15 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 40 روپے کمی کرے۔