Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این آر او علیمہ باجی نے مانگا تھا، مریم اورنگزیب

این آر او علیمہ باجی نے مانگا تھا، مریم اورنگزیب
February 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا  کہ این آر او علیمہ باجی نے مانگا تھا ، دیل اور ڈھیل بھی انہوں نے ہی مانگی تھی ۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  حکومت کی ’’تڑی‘‘ میں نہیں آئیں گے ، پہلے باہر رہ کر پارلیمنٹ پر حملے کرتے تھے ، اب اندر بیٹھ کر حملے کرتے ہیں ۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب عمران خان اور جہانگیر ترین کو کیوں نہیں پکڑ رہا ، ہیلی کاپٹر ریفرنس میں 150 پیشیاں بھگتنی ہوں گی ۔علیمہ باجی  کی جائیداد عمران خان کی ہے ، مدر آف ڈیلز ہو چکی ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنے وعدے کئے وہ تمام چکنا چور وہ رہے ہیں ، علیمہ باجی جرمانہ ادا کر رہی ہیں ،نیب کا قانون کالا قانون ہے ۔