Saturday, July 27, 2024

این آر او کیس ، آصف زرداری ،پرویز مشرف، ملک قیوم کے غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب

این آر او کیس ، آصف زرداری ،پرویز مشرف، ملک قیوم کے غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب
August 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے  آصف زرادری، پرویز مشرف، اورسابق اٹارنی جنرل  ملک قیوم سے غیر ملکی اثاثوں اور بنک اکاونٹس  کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہا پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کا جواب آچکا ہے  ، کیا ان تینوں نے اپنی بیرون ملک جائیداد کو تحریری جواب میں ظاہر کیا؟ ۔ وکیل آصف علی زرداری نے کہا بیرون ملک جائیداد کی تفصیل نہیں دی  ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تینوں بتائیں کہ ان کی ملک اور ملک سے باہر کونسی پراپرٹی اور اکاونٹس ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا چاہتے ہیں کہ آپ لوگ قوم کے سامنے سرخرو ہوں  ، آصف زرداری اپنے اور بچوں کی تفصیل دے دیں  ،  اگر نہیں تو بچوں کو الگ سے نوٹس کر کے تفصیل مانگ لیتے ہیں ۔ اس پر  وکیل آصف علی زرداری نے کہا کہ عدالت جو حکم کرے تعمیل ہو گی ، جس پر عدالت نے سابق صدور آصف زرادری، پرویز مشرف سمیت سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور ان کے بچوں سے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔