Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این آر او کیس ،آصف علی زرداری کے خلاف سوئس کیسز نہیں کھل سکتے،نیب

این آر او کیس ،آصف علی زرداری کے خلاف سوئس کیسز نہیں کھل سکتے،نیب
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کو نیب نے این آر او کیس میں صاف صاف بتا دیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس کیسز دوبارہ نہیں کھل سکتے، این آر او سے نقصان کے تعین کے بعد اعلیٰ عدالت جو حکم دے گی   عمل کریں گے ۔  آصف زرداری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئی ۔ نیب نے سپریم کورٹ کو تحریری جواب میں سوئس کیسز دوبارہ نہ کھلنے کی وجوہات بتا دیں  ،  نیب کا کہنا ہے کہ سوئس مقدمات میں حکومت پاکستان کی اپیل مقررہ قانونی مدت کے دوران دائر نہ کرنے پر زائد المیعاد ہو گئی جس کی وجہ سے سوئس کیسز کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ نیب کے مطابق انکوائری میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے  خلاف این آر او قانون بنانے کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت نہیں ہو سکا جس کی بنا پر ان کے خلاف انکوائری ستمبر 2012 میں بند کر دی گئی تھی ۔ احتساب بیورو نے کہا ہے این آر او قانون کے اجراء سے نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں  ،  این آر او سے نقصان کے تعین کے بعد اعلیٰ عدالت جو حکم دے گی، نیب اس پر عمل کرے گا۔