این آئی سی ایچ کراچی سے نومولود بچی اغواء

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال سے نومولود بچی کو اغواء کرلیا گیا ۔اہلخانہ نے کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے جبکہ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ۔
کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال سے نومولود بچی کو اغواء کر لیا گیا ، پانچ دن پہلے لیاری جنرل اسپتال میں پیدا ہونے والی بچی زینت کو طبعیت خرابی کے باعث این آئی سی ایچ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز بچی کو اغوا کرلیا گیا ۔
بچی کے چچا کا کہنا ہے انتظامیہ کسی قسم کا جواب نہیں دے رہی جبکہ دکھائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون بچی کو لیکر رکشے میں فرار ہورہی ہے ۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اسپتال سے ایک اور بچی ملی ہے، جس کے والدین کی تلاش جاری ہے ۔