Saturday, September 21, 2024

اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو“ کی امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ اوپننگ

اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو“ کی امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ اوپننگ
September 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو“ امریکی باکس آفس پر چھاگئی۔ اس فلم نے پہلے ہی ہفتے پونے پانچ کروڑ ڈالر سمیٹ کر ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلموں کے بزنس کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ فلم ”دی انٹرن“ ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم ”میز رنر -دی اسکارچ ٹرائلز“ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ مہم جوئی سے بھرپور فلم ”ایورسٹ“ ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ہالی وڈ سٹار جونی ڈیپ کی فلم ”بلیک ماس “ ایک کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر سمیٹ کر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔