Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اینی میٹڈ فلم ”کنگ فو پانڈا تھری“ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی

اینی میٹڈ فلم ”کنگ فو پانڈا تھری“ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی
February 1, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اینی میٹڈ فلم ”کنگ فو پانڈا تھری“ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں اکتالیس ملین ڈالر کما کر شمالی امریکی باکس آفس میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے پانچ سال کے دوران پانڈا سیریز کی یہ تیسری فلم ہے اوریہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے سب سے کم کمائی کی لیکن پھر بھی شمالی امریکی باکس آفس میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ پچھلے ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ”ریویننٹ“ بارہ اعشاریہ چار ملین کما کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ اب کمائی کے لحاظ سے تیسرے نمر پر چلی گئی ہے جس نے دس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کمائے۔ فلم ”ہوم“ نے اپنے افتتاحی ہفتے میں باون ملین‘ ”دی کروڈز“ نے تینتالیس ملین ڈالر کمائے۔ پچھلے ہفتے ریلیز ہونیوالی فلم ”دی فائی نیسٹ آور“ دس اعشاریہ تین ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور ”رائیڈ الونگ ٹو“ آٹھ اعشاریہ دو ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔ ”ففٹی شیڈز آف بلیک“ صرف چھے اعشاریہ دو ملین ڈالر کما سکی۔