Tuesday, November 29, 2022

اینی میٹڈفلم ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو25ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اینی میٹڈفلم ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو25ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہالی ووڈ کی مشہوراینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوینیا کا سیکوئیل  ستمبر میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو میں ڈریکولا ننھے ڈریکولا دوست سے ملاقات کے لئے اچانک ہوٹل کا رخ کرتا ہے۔ جہاں انوکھے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ فلم کے مرکزی  کرداروں کی آوازیں ایڈم سینڈلر، سیلینا گومز، سٹیو بسکومی، کیون جیمز، ڈیوڈ سپیڈ اور اینڈی سیمبرگ نے ڈب کی  ہیں۔ اس سے  پہلے  اینی میٹڈ فلم کے پہلے حصے  کو بھرپور پذیرائی ملی ہے جبکہ اس کا سیکوئیل شائقین کی توجہ ایک بار پھر حاصل  کرنے کے لئے پچیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔