Saturday, July 27, 2024

اینی میٹڈفلم دی باس بے بی کا امریکی باکس آفس پر راج

اینی میٹڈفلم دی باس بے بی کا امریکی باکس آفس پر راج
April 8, 2017
  لاس اینجلس (ویب ڈیسک)امریکی باکس آفس پراس ہفتے دی باس بے بی کا راج رہا۔ تفصیلات کےمطابق اینی میٹڈفلموں کے دلدادہ افراد نے  اینی میٹڈ فلموں پر لاکھوں ڈالر لٹادیئے بالڈوین اور لیزا کی آوازوں پر مبنی دی باس بے بی، نےباکس آفس پر بیوٹی اینڈ بیسٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دی باس بے بی کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جوایک گھرمیں اچانک انٹری دیتا ہے لیکن بعدمیں پتہ چلتا ہےکہ وہ کسی خاص مشن پرآنےوالا جاسوس ہے۔۔ ادھرڈزنی کی ،،بیوٹی اینڈ دی بیسٹ،، بھی اینی میٹڈ فلموں کے دیوانوں کی بھرپورتوجہ حاصل کررہی ہے۔ بیوٹی اینڈ بیسٹ نے دنیا بھر سے 900ملین ڈالرز سمیٹےجبکہ9اپریل کو اختتام ہفتہ تک امریکی باکس آفس سے اسے 25ملین ڈالرز آمدن ہوگی۔