Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسٹار کرکٹر شعیب اختر کو منا لیا

اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسٹار کرکٹر شعیب اختر کو منا لیا
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسٹار کرکٹر شعیب اختر کو منا لیا۔

شعیب کے ساتھ ویڈیو پیغام میں نعمان نیاز کا کہنا تھا جو آن اسکرین ہوا، نہیں ہونا چاہیے تھا،، شعیب اختر بولے معاملہ حل ہوگیا ہے۔ شعیب اختر اور نعمان نیاز کی گلے ملتے ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی، سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہوا ہے کہ کوئی چھوٹی بات بڑی ہو جاتی ہے، جس چیز کا اختتام اچھا ہو وہ اچھا ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن نعمان نیاز نے لائیو پروگرام کے دوران شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔