اینڈی مرے نے کیریئر کا دوسرا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)اینڈی مرے نے کیریئرکا دوسرا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اینڈی مرے نےکینیڈا کے مائلس راؤنک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل جیتا،مرے نے پہلا سیٹ چھے چار، دوسرا سات چھے اور تیسرا بھی سات چھ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔