Friday, September 30, 2022

اینڈی مرے شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے

اینڈی مرے شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے
شنگھائی (ویب ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں فرانس کے گائلز سائمن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ مرے کی فتح کا سکور چھے چار اور چھے تین رہا۔ فائنل میں مرے کا مقابلہ رابرٹو باٹسٹا سے ہو گا جنہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جکووچ کو شکست دی۔ خیال رہے کہ اینڈی مرے رواں سال ٹینس ٹورنامنٹس کا دسواں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔