Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اینڈی مرے اور سرینا ولیمز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح

اینڈی مرے اور سرینا ولیمز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح
May 16, 2016
روم(سپورٹس ڈیسک)اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹائٹل جیت لیےبرطانیہ کے اینڈی مرے نے فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلا گیا۔  عالی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے مدمقابل تھے۔ مرے نے جکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں چھے تین اور چھے تین سے شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اسی کے ساتھ وہ انیس سو اکتیس کے بعد اس ٹائٹل کو جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ خواتین کا ٹائٹل عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں اپنی ہم وط میڈیسون کیز کو  سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سرینا کی فتح کا اسکور سات چھے اور چھے تین رہا۔ سرینا نے اٹالین اوپن کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کیا ہے۔ فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل یہ فتح اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کے لیے بہت اہم ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔