Saturday, July 27, 2024

اینڈرائیڈ فون کا زیادہ استعمال گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سبب بنتا ہے: نئی تحقیق

اینڈرائیڈ فون کا زیادہ استعمال گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سبب بنتا ہے: نئی تحقیق
April 21, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک )اینڈرائیڈ فون کا زیادہ استعمال گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سبب بنتا ہے ۔ لاس اینجلس میں کی گئی تحقیق کے مطابق اسپتالوں میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت لے کر آنے والے نوجوان مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ گردن کی تکلیف کی شکایت کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت نہ صرف روزانہ زیادہ وقت کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادی تھی بلکہ پورے دن میں درجنوں ٹیکسٹ میسجز کیا کرتی تھی۔