اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو کرپشن کیسزمیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (92نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو گرفتار کرکے دس ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے خلاف 12 مقدمات میں چالان اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کر دیا۔
یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ٹیڈاپ اسکینڈل میں مقدمات وفاقی اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ہیں۔