اینٹی کرپشن نے الرحمت ہاؤسنگ میں تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور (92 نیوز) شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اینٹی کرپشن نے الرحمت ہاؤسنگ میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سوسائٹی کی منظوری کے وقت شہباز شریف چیئرمین ایل ڈی اے تھے۔
اتفاق فاؤنڈری کے 240 کنال زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام کیسے ممکن ہوا ، محکمہ انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دی۔
اتفاق فاؤنڈری کی زمین پر الرحمت ہاؤسنگ کیسے بنی؟ ، زمین کتنی تھی، منظوری کیسے اور کن شرائط پر ہوئی؟۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے زمین اور پروجیکٹ کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔