Saturday, July 27, 2024

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انٹربورڈ کراچی میں کارروائی جاری

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انٹربورڈ کراچی میں کارروائی جاری
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی انٹر بورڈ کراچی میں کارروائی جاری ہے جبکہ کمپیوٹر سرور کی خرابی کا معاملہ بھی دور نہیں کیا جاسکا۔ تفصیلا تکےمطابق اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے انٹر بورڈ کراچی میں  کارروائی جمعے کی صبح  روک دی گئی،اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیم ریکارڈ تحویل میں لےکر چلی گئی لیکن محض چند گھنٹوں بعد ٹیم دوبارہ آگئی اور آئی ٹی سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔ کارروائی کے دوران چورانوے طلبا کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا جبکہ انٹر بورڈ میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم عادل کو گرفتار کرلیا گیا ، ادھر جمعے کو بھی انٹر بورڈ کا کمپوٹر سرور بحال نہ ہوسکا اور بورڈ انتظامیہ نےبحالی کیلئےدیگر اداروں کے آئی ٹی کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی لیکن ریکارڈ کی ریکوری نہ ہوسکی۔ بورڈ کے کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلٰی سندھ کے سیکریٹری برائےبورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے چورانوے طلبا کے نتائج روک کر دیگر نتائج جلد جاری  کرنے کی ہدایت کردی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔ انٹر بورڈ  میں چھاپے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب کہتے ہیں کہ کارروائی طلبہ کی بھلائی کے لیےکی گئی  تاکہ طلباء  کا مستقبل متاثر نہ ہو۔