Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری‘ وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق مسترد

ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری‘ وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق مسترد
February 10, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کو ضمانت میں توثیق دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر سزایافتہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر نے مفرور ملزموں کی عدم گرفتاری کی رپورٹ پیش کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفرور ملزم رئیس مما، منہاج قاضی، عمران نیازی، شہزاد ملا اور نعیم ملا کی گرفتاری کی کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ عدالت نے مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیدی۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامرخان سمیت دیگر کےخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ چل رہا ہے۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو دو مقدمات میں ضمانت میں توثیق دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ وسیم اختر کے خلاف عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کو صاف ستھرا بنانے کا پلان بنا لیا ہے۔ حلف برداری کے بعد اختیارات نہ ملے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔