Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کے 20 سے زائد رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم کے 20 سے زائد رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری
December 23, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے روف صدیقی کےخلاف مزید 3 مقدمات میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 سے زائد رہنماو¿ں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کےخلاف پاکستان سے غداری اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے مزید 3 مقدمات کا چالان منظور کر لیا۔ چالان میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، فاروق ستار، کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر، خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، ریحان ہاشمی، سلمان مجاہد اور خوش بخت شجاعت سمیت 20 سے زائد رہنماوں کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں مقدمات میں الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 20 سے زائد رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ روف صدیقی کےخلاف ملک سے غداری اور اشتعال انگیز تقاریرمیں سہولت کار کا کردا ر ادا کرنے کے 23 مقدمات چل رہے ہیں۔