ایم کیو ایم کے 2ٹارگٹ کلرز 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز کو 90 روز کے لیئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزموں کامران منا عرف ترنگ اور عمران عرف امو کو پیش کیا۔ رینجرز کے لاء افسر سچل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران نے 19 افراد کی ٹار گٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملز م عمران نے انچولی میں بم دھماکا اور دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
لاء افسر سچل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایم کو ایم کے ٹارگٹ کلرز کو 90 روز کے لیئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔