ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی مذمت

کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل بھی کراچی میں ڈاکٹروں، پروفیسرز اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن آج تک سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارنہیں کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہےجبکہ دوسری جانب سفاک دہشت گردوں کو شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
الطاف حسین نے وزیراعظم وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر وحید الرحمن کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے