Saturday, July 27, 2024

کراچی : قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم نے میدان مار لیا

کراچی : قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم نے میدان مار لیا
April 7, 2016
کراچی (92نیوز) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 245 اور پی ایس 115 کا مکمل غیرحتمی نتیجہ 92نیوز کو موصول ہو گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 245 کی نشست پر کمال ملک 39ہزار 356ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ایس 115 کی نشست پر ایم کیو ایم کے فیصل بشیر 11ہزار 747ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پیپلزپارٹی کے سعید چاولہ ایک ہزار 368ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تبدیلی کی دعویدار جماعت تحریک انصاف اور ایم کیو ایم حقیقی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔