Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور دیگر عہدیدار مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور دیگر عہدیدار مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل
April 4, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے عہدیدار بھی مصطفیٰ کمال کے فافلے میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ اور پاکستان دشمنی کی پالیسی ہے۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ اپریل کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ ایم کیوایم نے وزارتوں کے لیے مہاجر کارڈ5 کھیلا اور صوبے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی‘ سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج مرید بروہی‘ سابقہ زونل اور سیکٹر انچارج شامل ہوگئے۔ خیابان سحر ڈیفنس میں مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سندھی اور اردو بولنے والوں کے درمیان پل بننے کے لیے متحدہ میں شامل ہوئے تھے مگر یہ تو سندھ دشمنی کی پالیسی پر عمل پیرا تھے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ایم کیو ایم کے قائد کو سنجیدہ نہ لیں۔ وہ وزارتوں کے لیے مہاجر کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ ان کی بوئی نفرت کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پاک سرزمین کے رہنما نے مزید کہا کہ وہ نوجوانوں کو اسلحہ دینگے نہ ”را“ کا ایجنٹ بنائیں گے۔ بہت جلد کراچی میں مزید دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔