ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے عمران اسماعیل کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے این اے دو سو چھیالیس سے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ لیگل نوٹس عمران اسماعیل کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کنور نورید جمیل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور حیدرآباد کے سٹی ناظم کی حیثیت سے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے پر بھجوایا ہے ۔
یہ لیگل نوٹس کنور نوید جمیل نے اپنے وکیل راؤ محمد شریف کی معرفت عمران اسماعیل کو بھجوایا ہے ۔