Monday, October 3, 2022

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کےرہنماعامرخان کوانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کےرہنماعامرخان کورینجرز کی سخت سکیورٹی میں انسداددہشت گردی عدالت پہنچایاگیا۔ عامرخان کوسیکورٹی خدشات کےباعث سندھ ہائیکورٹ کےراستے اےٹی سی پہنچایاگیا،عامرخان کوہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں پیش کیاگیا۔ اس موقع پرایم کیوایم کےمرکزی رہنمااورکارکنوں کی بڑی تعداد اےٹی سی کےاحاطےمیں شدید نعرےبازی کرتےرہے۔