Wednesday, September 18, 2024

ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14اکتوبر تک توسیع

ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14اکتوبر تک توسیع
September 29, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں چودہ اکتوبر تک توسیع کی اور پولیس فائل پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ طاہرمشہدی کےخلاف الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کار کا مقدمہ درج ہے۔ ادھر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں قانون اور انصاف کی پاسداری ہونی چاہئے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا کوئی اختیار نہیں۔