Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ، استعفے واپس لینے پر رضا مند

ایم کیو ایم کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ، استعفے واپس لینے پر رضا مند
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد اراکین پارلیمنٹ کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومت اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان پنجاب ہاؤس میں مذاکراتی عمل ہوا جس میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید موجود تھے۔ اس موقع پر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے اپنے تحفظات سے متعلق حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا جب کہ حکومت نے یقین دلایا کہ ایک کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی جو ایم کیو ایم کی شکایات کا جائزہ لے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کو تحریری شکل دی جائے گی جس پرحکومت کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار دستخط کریں گے اور شکایات ازالہ کمیٹی آئندہ 7 روز کے دوران قائم کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی 5 نمائندوں پر مشتمل ہوگی جس میں وفاق کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور حکومت اور ایم کیو ایم کے 2،2 نمائندے شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔