Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کے ایم این اے کو بھتے کی کالز اور پیغامات

ایم کیو ایم کے ایم این اے کو بھتے کی کالز اور پیغامات
January 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی بھتہ خور نیٹ ورک کا ہدف بن گئے، اسامہ قادری کا کہنا ہے کہ  15 روز سے بھتے کی کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اسامہ قادری نے کہا کہ 25 لاکھ بھتہ مانگا گیا ہے، کالز اور پیغامات ساؤتھ افریقہ سے آپریٹ ہونے والے نمبر سے موصول ہوئے ہیں۔ اسامہ قادری نے کہا کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، جس کےبعد  پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ چینل 92 نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ 15 روز سے بھتے کیلئے موبائل نمبر پر پیغامات آرہے تھے ۔