Saturday, July 27, 2024

ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے بانی قائد کے خلاف قرارداد شرمناک ہے : ندیم نصرت

ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے بانی قائد کے خلاف قرارداد شرمناک ہے : ندیم نصرت
September 21, 2016
کراچی(92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ  ارکان اسمبلی کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف قرار داد پیش کرنا شرمناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ بانی  قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ انتہائی شرمناک ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  تمام صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے اور رابطہ کمیٹی کے باوفا اراکین سے مشاورت کے بعد رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے، ایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ندیم نصرت کا مزید کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کے بانی  نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے کارکن اور ہمدرد ان فیصلوں کی پاسداری کریں ،صفوں میں اتحاد رکھیں اور قرار داد پاس کرنے والے ارکان میں اگر جرات ہے تو استعفے دے کر دوبارہ منتخب ہوں ۔ایم کیو ایم ایک ایک  ہی ہے اور ایک ہی رہے گی، اسے ختم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔