Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کے اختلاف احاطہ عدالت تک جا پہنچے

ایم کیو ایم کے اختلاف احاطہ عدالت تک جا پہنچے
February 10, 2018

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں اختلافات اتنی شدت اختیار کر گئے کہ احاطہ عدالت تک جا پہنچے ۔
ادھر عامر خان اور فاروق ستار نے عدالت کا سامنا کرنے سے گریز کیا اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کر دی جسے اے ٹی سی نے منظور کر لی ۔
دوسری طرف اے ٹی سی نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے چھ سے زائد مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر چھ تفتیشی افسران کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
تفتیشی افسران کے بیلٹ اور بیجز بھی اتار لئے گئے۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں روف صدیقی نے کہا کہ پارٹی کا آئین جو کہتا ہے، وہ سب کو ماننا ہو گا ۔ آج کے اجلاس میں سب کچھ واضح ہو جائے گا جبکہ خواجہ اظہار نے کہا کہ دونوں اطراف کی سوچ اچھی ہے، کچھ ریلو کٹے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں شناخت کرنا ہے ۔