Tuesday, December 6, 2022

ایم کیو ایم کی عمران خان کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ درج کرا نے کی درخواست

ایم کیو ایم کی عمران خان کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ درج کرا نے کی درخواست
لاہور(92نیوز)ایم کیو ایم نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی، پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست واپس کردی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ایم کیو ایم کی سنٹرل ایڈہاک کمیٹی کے رکن میاں راشد نے تھانہ ڈیفنس بی ڈویژن میں جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاک فوج اور جرنیلوں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دیا ہے اس لیے آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ میاں راشد کے مطابق ایس پی کینٹ نے اس درخواست پر کارروائی کرنے سے معذرت کرتے ہوئے یہ درخواست واپس کر دی ہے۔