ایم کیو ایم کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سندھ اسمبلی میں ہوگا

کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سندھ اسمبلی میں ہو گا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے اور بلدیاتی انتخابات کو مکمل کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیاہے اجلاس کی سربراہی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کریں گے ۔ کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے اور مئیرز کے انتخاب پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کو قرار داد بھی پیش کرے گی ۔