Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش
March 6, 2018

کراچی (92 نیوز) سینیٹ انتخابات میں پیسے لیکر پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا الزام شازیہ فاروق پر ذہنی دباؤ کا باعث بن گیا جس پر ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کر لی ۔
شازیہ فاروق کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں اُن کے بیٹے نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا الزام بے بنیاد قرار دیا ۔
شازیہ فاروق کے والد نے بیٹی کے اقدام کا ذمہ دار ڈاکٹر فاروق ستار کو قرار دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق شازیہ فاروق نے مبینہ خود کشی سے پہلے خط بھی لکھا جس میں انہوں نے حلفاً لکھا کہ غصے میں ووٹ نہیں ڈالا اور پیسے لیکر ووٹ دینے کی تردید بھی کی ۔