Sunday, September 25, 2022

ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا‘ 100 سے زائد کارکن پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا‘ 100 سے زائد کارکن پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور دھچکا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کے بعد اب باری آئی بلدیاتی نمائندگان کی۔ کورنگی ضلع سے ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان نے متحدہ کو خیرباد کہہ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ psp پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں یوسی 36 کے چیئرمین فیضان ابراہیم، کونسلر عقیل احمد، خاتون کونسلر خالدہ، یوتھ کونسلر عبید جبکہ یوسی 22 کی خاتون کونسلر شازیہ شامل ہیں۔ ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق ایم کیو ایم بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ لانڈھی اور کورنگی کے سو سے زائد کارکنان نے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔