Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم کو استعفوں پر سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے : اسحاق ڈار کا فضل الرحمن کو فون

ایم کیو ایم کو استعفوں پر سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے : اسحاق ڈار کا فضل الرحمن کو فون
August 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اسحاق نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق نئی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو استعفوں کے معاملے پر سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق نئی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو استعفوں پر سخت موقف اختیار نہیں کرنا چاہیے، مذاکرات کے ذریعے ہی معامللات حل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، مذاکرات کے ذریعے ہی معاملہ حل ہوسکتا ہے۔