Monday, November 28, 2022

ایم کیو ایم کراچی کی کلنگ مشین !!! انکی لوڈشیڈنگ ناگزیر ہو چکی ہے: خواجہ آصف

ایم کیو ایم کراچی کی کلنگ مشین !!! انکی لوڈشیڈنگ ناگزیر ہو چکی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (92نیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی لوڈشیڈنگ اب ناگزیر ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور ایم کیوایم کی قیادت اب گانے گا رہی ہے، کیا انہیں ان ہلاکتوں کی کوئی پروا نہیں۔ ایم کیو ایم کراچی کی کلنگ مشین ہے جس کی فنڈنگ اور تربیت بھارت کر رہا ہے۔