Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کا منڈیٹ پہلے متحدہ بانی بیچتے تھے ، کل سب نے بیچا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کا منڈیٹ پہلے متحدہ بانی بیچتے تھے ، کل سب نے بیچا، مصطفیٰ کمال
March 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ پہلے صرف متحدہ بانی فروخت کرتے تھے، کل سینیٹ الیکشن میں جس کو موقع ملا، اس نے فروخت کردیا۔

مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  دنیا نےدیکھ لیا گزشتہ روز سینٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی فروخت ہوئے۔

مصطفی کمال نےکہاکہ ایم کیوایم نے مہاجروں کے نام پرہمیشہ ان کااستحصال کیا۔ شہر کے چوکیداروں نے 35 سال تک لوٹا

 اب شہر کے چوکیداروں کو تبدیل کرنا ہوگا۔

پی ایس پی کےسربراہ نےفاروق ستاراورخالدمقبول صدیقی کو پاکستان ہاوس آنے کی دعوت دے دی ۔ مصطفی کمال نے ایک بار پھر آرمی چیف سے اپیل کی کہ کراچی کونوجوانوں کو بلوچستان طرزپرمعافی دےکر قومی دھارے میں شامل کریں۔

چیئرمین پی ایس پی نے حالیہ مردم شماری کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی  70لاکھ آبادی کم کردی گی،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔