ایم کیو ایم کا قائد متحدہ کو ذہنی مریض قرار دینا کافی نہیں : مصطفیٰ کمال
کراچی(92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ڈراما کر رہی ہے فاروق ستارکی پریس کانفرنس میں گول مول باتیں کی گئیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب پوری ایم کیو ایم کو توبہ کرنا پڑے گی۔ الطاف حسین کو ذہنی مریض قرار دینا کافی نہیں ہے۔کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔