Tuesday, August 16, 2022

ایم کیو ایم کا جشن کے نام پر پی ٹی آئی کے دفتر پر دھاوا

ایم کیو ایم کا جشن کے نام پر پی ٹی آئی کے دفتر پر دھاوا
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پولنگ کا وقت  ختم  ہوتے  ہی   جشن کے نام پر پی ٹی آئی کے دفتر  پر دھاوا  بول دیا ۔ پارٹی  پرچم  جلائے اور پوسٹر پھاڑ  دئیے  دونوں  جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی  سے  علاقہ   کافی دیر  تک میدان جنگ  بنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کارکن  ووٹوں کی  گنتی  شروع ہوتے ہی سڑکوں  پر آ گئے اورخوب  خوشی  کا اظہار کیا کریم آباد میں کارکن خوشی مناتے مناتے آپے سے  باہر  ہوگئے اور انہوں نے پی ٹی  آئی کے  جھنڈے  جلا دئیے دفتر پر  پتھراو کیا ،پارٹی  پوسٹر  پھاڑ دئیے اور خوب نعرے  بازی کی صورتحال  بگڑی تو پولیس بھی پہنچی اور بکتر بند گاڑیاں  بھی پر حالات قابو میں نہ آئے۔ مکا چوک میں ایم کیو ایم ورکرز نےمکا دکھایا  تو   پی ٹی آئی کارکنوں  کو بھی  تاو آیا  دونوں میں بد کلامی  اور تند و تیز جملوں کا  تبادلہ ہوا اور ہاتھا پائی  بھی   حیدر  عباس رضوی  اور  فیصل  سبزواری  کی نصیحت نے بھی کچھ کام نہ کیا اور  کارکن  اپنی  شر انگیزیوں میں  لگے رہے ۔