Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم کا تادم مرگ بھوک ہڑتال میں مزید رہنماوں کو بٹھانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا تادم مرگ بھوک ہڑتال میں مزید رہنماوں کو بٹھانے کا فیصلہ
August 21, 2016
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال میں مزیدایم کیوایم رہنماوں کو بٹھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا اہم اجلاس کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے فٹ پاتھ پر ہوا۔ اجلاس میں لندن رابطہ کمیٹی کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں ن لیگ کے وفد اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی آمد سے آگاہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق اجلاس میں تادم مرگ بھوک ہڑتال میں مزید ایم کیوایم رہنماوں کو بٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبات کے لیے احتجاج کے دیگر آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔