ایم کیو ایم کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر الطاف حسین نے دھمکیاں دی ہیں : نبیل گبول

کراچی(92نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نےسیکورٹی واپس لینےکےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سےسندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں حکومت سندھ،سیکرٹری داخلہ اورآئی جی سندھ کوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ایم کیوایم کااصل چہرہ بےنقاب کیاتوالطاف حسین کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ۔
حکومت سندھ کوجان کولاحق خطرات سےآگاہ کیا،اس کےباوجودسیکورٹی واپس لےلی گئی،درخواست میں تحریرکیاگیاکہ اگرانہیں کوئی نقصان پہنچاتوسندھ حکومت ذمہ دارہوگی۔