Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم کا استعفے واپس لینے سے انکار، حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، مذاکرات کا جاری رہنا بے سود ہے: فاروق ستار

ایم کیو ایم کا استعفے واپس لینے سے انکار، حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، مذاکرات کا جاری رہنا بے سود ہے: فاروق ستار
September 3, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استعفے واپس لینے سے بھی انکار۔ فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے فوری منظور کئے جائیں۔ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان گزشتہ رات مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کی لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے اس لئے مذاکرات کا جاری رہنا بے سود ہے۔ استعفے دیئے بیس روز ہو گئے مگر معاملات حل نہیں ہوئے، ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے تمام سیاسی دفاتر اور یونٹ آفس بند ہیں۔ جب ہمارا سیاسی کردار ختم ہو گیا تو اسمبلیوں میں بیٹھ کر کیا کرینگے؟ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے انہیں وجوہات کی بنا پر استعفے دئیے جبکہ ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں، ہر دروازے پر دستک دی مگر کہیں سے مثبت جواب نہ ملا۔ حکومت معاملات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔