Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم کارکن نے بارہ مئی کو چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا

ایم کیو ایم کارکن نے بارہ مئی کو چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا
August 22, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کے مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف قادر نے 12 مئی کو بلوچ کالونی اور ایف ٹی سی پل سے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے حماد صدیقی کے کہنے پر سنی تحریک کے چھ کارکنوں کے قتل کا جرم بھی قبول کر لیا۔ ملزم کی جے آئی ٹی ویڈیو 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کاشف قادر نے اپنے ویڈیو بیان میں متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر سے ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے 12 مئی کو بلوچ کالونی اور ایف ٹی سی پل سے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے آفاق احمد کے وکیل سہیل انجم کو قتل کرنے کے اعتراف کے ساتھ ساتھ 2008ءمیں سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں وکیلوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے وکیل سہیل انجم کے قتل کا ٹاسک ندیم نصرت نے فاروق سلیم اور وسیم اختر کو دیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے ایم کیو ایم سے اختلاف پر طارق روڈ پر ایڈوکیٹ وحید احمد حسین کو قتل کیا اور حماد صدیقی کے کہنے پر نورانی کباب کے قریب سنی تحریک کے 6 کارکنوں کو قتل کیا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کارروائیوں کے لیے اسلحہ سوسائٹی سیکٹرفراہم کرتا تھا جو وارادت کے بعد واپس جمع کرا دیا جاتا تھا۔